20 جون 2013 - 19:30
سعودی عرب میں مجرم شام میں مجاہد

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے صادر شدہ ایک خفیہ دستاویز کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں قید مجرموں کو پیسہ دے کر شام میں حکومت کے خلاف جہاد کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے وزارت خارجہ کی ایک خفیہ دستاویز کے مطابق جو اس ملک میں کام کرنے والی بیرونی جاسوسی ایجنسیوں کے ذریعے انٹرنٹ پر شائع ہوئی ہے سعودی عرب کی جیلوں میں قید مختلف قسم کے مجرموں کو شام میں حکومت مخالف مجاہدین کے عنوان سے لڑنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔اس خفیہ دستاویز کے مطابق سعودی حکومت نے اپنی جیلوں میں قیدیوں کو یا سزائے موت قبول کرنے کی تجویز دی  ہے یا شام میں حکومت کے خلاف جہاد کے طور پر لڑنے کی رائے دی ہے۔ نیز شام میں جہاد کرنے کی صورت میں پیسہ دئے جانے کا آفر بھی دیا گیا ہے۔یہ دستاویز اس ملک کے وزارت خارجہ کی طرف سے خفیہ طور پر صادر شدہ دستاویز ہے جس میں سعودی بادشاہ کے دفتر کا ٹیلیگراف نمبر ۱۱۲ کے عنوان کے ساتھ قتل کیسیز کے مجرمین، عصمت دری اور منشیات کی اسمگلنگ کیسیز میں گرفتار مجرمین کی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲